مصردانشور؛ تکفیر اور دھماکے ایک سکے کے دو رخ / تکفیری افکار اسلام کے مخالف

IQNA

مصردانشور؛ تکفیر اور دھماکے ایک سکے کے دو رخ / تکفیری افکار اسلام کے مخالف

10:31 - March 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2953198
بین الاقوامی گروپ: مصری دانشور ناجح ابراھیم نے تکفیری سوچ سے مقابلے کو ضروری قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع»،کے مطابق " اسلامی تبلیغ، نہ افراط نہ تفریط" سیمینار سے خطاب میں کہا کہ شدت پسندی اسلام مخالف سوچ ہے اور جلد اسکا خاتمہ ہوگا
مصر کی  «اسیوط» یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں محمد عبدالسمیع عید سمیت مصر کی مختلف یونیورسٹیوں اور علمی اداروں سے اہم علمی شخصیات شریک تھیں

ناجح ابراهیم نے تکفیری افکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ایسے افکار اور طرز عمل مکمل طور پر اسلام کے مخالف ہے جو امن و محبت اور صلح کا درس دیتا ہے
مصری دانشور نے کہا : ایسے افکار سے اسلام کا چہرہ مسخ کیا جارہا ہے اور نتیجے میں دین سے دوری کا عمل شروع ہوسکتا ہے
انہوں نے شدت پسندی اور دھماکے کو ایک سکے کا دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی غیر فطری سوچ کا جلد خاتمہ ہوگا کیونکہ ایسے افکار کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔

2947994

ٹیگس: شدت ، پسند ، داعش
نظرات بینندگان
captcha