ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق سینئر سیکیورٹی اہلکار کرنل بدر بن سعود کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات پر موجود زائرین کو اپنا موبائل فون صرف بوقت ضرورت کال کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد زائرین سمجھتے ہیں کہ وہ پکنک کے لئے آئے ہیں اور تصاویر بنانے اور بنوانے میں مشغول رہتے ہیں۔ وہ کنگ فہد سیکیورٹی کالج میں منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں گفتگو کررہے تھے۔
دوسری جانب سیمینار میں شریک ایک مصری شخصیت عبدالرحمن الفراج کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات پر سوشل میڈیا کے استعمال کو کلی طور پر ممنوع قرار نہیں دینا چاہیے کیونکہ بعض اوقات ہنگامی حالات میں سوشل میڈیا کا استعمال ضروری اور فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔