ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی مرکز ہمبرگ کے مطابق یوم ولادت باسعادت امام علی(ع) کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارکبادی کا پیغام دیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے جمعہ بارہ رجب یکم مئی کو عظیم الشان جشن کا اعلان کیا گیا ہے
جشن میلاد مقامی وقت کے مطابق سات بجے شام کو منعقد ہوگا ۔
ولادت شیر خدا امام علی(ع) کی مناسبت سے ہی ویانا میں بھی جشن میلاد کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ جشن بھی سات بجے ہی منعقد ہوگا ۔ تمام عاشقان مولا علی علیہ السلام کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے ۔