سینگال صدر کا اسلام کی ترویج کے حوالے سے میڈیا رول پر تاکید

IQNA

سینگال صدر کا اسلام کی ترویج کے حوالے سے میڈیا رول پر تاکید

7:44 - May 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3237939
بین الاقوامی گروپ: صدر«ماکی سال» نے اسلام کا درست چہرہ پیش کرنے کو اہم قرار دیا

ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق سینیگال کے صدر ماکی سال نے ایک ثقافتی تقریب سے خطاب میں کہا : تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے درست پیغامات کو پہنچانے کی کوشش کریں
انہوں نے « اسلامی دنیا میں امن و محبت اور اسمیں جوانوں اور میڈیا کا کردار» کے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب میں کہا : کوشش اور سازش کی جارہی ہے کہ اسلام کو محدود کر ے اور اس حوالے سے ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں
سینیگال کے صدر نے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی ثقافت اور تمدن کو صحیح انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے

ماکی سال نے اسلامو فوبیا ، مسئلہ فلسطین اور دیگر اسلامی مسائل پر بھی اظھار خیال کیا اور فلسطین کی حمایت کا واضح اعلان کیا
اس نشست میں تمدنوں کے درمیان گفتگو اور مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کے حوالے سے  اسلامی دنیا کے میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت ہوئی

اسی طرح اسلامی دنیا میں وحدت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف مغرب میں پروپیگنڈوں کے موضوعات پر  نشست میں اظھار خیال کیا گیا۔

3228651

نظرات بینندگان
captcha