ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Turkish Weekly»،کے مطابق میٹرو انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ہر قسم کے سیاسی اشتہار میٹرو میں نصب کرنے پر پابندی ہے اور عدالتی حکم پر اس کا ااطلاق کیا جارہا ہے
اس حکم کے باوجود گذشتہ دنوں نیویارک کے ایک جج نے کہا کہ اسلام مخالف پوسٹر کو روکنے کا حق کسی کو نہیں
امریکن فریڈم ڈیفنس گروپ کی جانب سے اسلام مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش صھیونی لابی حامی خاتون
«پاملا گلر»، اس اقدام کی حمایت اور سرپرستی کررہی ہے
اس طرح شیکاگو ، واشنگٹن اور فلاڈیلفیا کے بعد نیویارک میں بھی میٹرو انتظامیہ کے حکم اور قوانین کے برعکس اسلام مخالف پوسٹرز نصب کیے گئے ہیں ۔