صوبہ صلاح الدین کوآزاد کرا لیا گیا

IQNA

صوبہ صلاح الدین کوآزاد کرا لیا گیا

17:38 - May 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3293167
بین الاقوامی گروپ:عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دہشتگردوں کے قبضے سے صوبہ صلاح الدین کی مکمل آزادی کی خبر دی ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی البدر تنظیم کے جنرل سیکریٹری اور عوامی رضا کار فورس کے کمانڈر ہادی العامری نے عراقی فوج کی پیشقدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے داعش دہشتگردوں کو صوبہ صلاح الدین سے پوری طرح پسپا ہونے پر مجبور کردیا اور ان کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کردیا- البدر تنظیم کے جنرل سیکریٹری اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر نے صوبہ صلاح الدین کے مشرق میں واقع تیل سے مالامال علاقے "عاجل" کو آزاد کرانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عاجل آئل فیلڈ کو داعش دہشتگردوں سے جنگ کے بعد آزاد کرایا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق ان کاروائیوں میں تہتر دہشتگرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں-

69577

ٹیگس: عراق ، آزاد ، صلاح ، الدین
نظرات بینندگان
captcha