ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق نیشنل کالج میں " رابرٹ وسٹ" کے رویے کو غیر مناسب اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے برخاست کردیا گیا ہے
اس حکم میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ کا رویہ کسی طور ایک استاد جیسا نہیں اور اس رویے سے استاد کی شان پر حرف آتا ہے
رابرٹ کو طلباء کی جانب سے مسلسل شکایتوں کے بعد برطرف کیا گیا ہے.
رابرٹ جو کلاس میں مسلسل مسلمان طلباء کی توہین کرتا آرہا ہے برطرفی کے بعد بھی اسکول انتظامیہ کے نام خط میں قرآن اور مسلمانوں کی توہین سے باز نہ آیا۔
رابرٹ مذہبی رجحان رکھنے والا ایک ٹیچر ہے جواپنے گھر میں مذہبی تبلیغ پر کام کرتا آرہا ہے ۔