آسٹریلیا؛ جشن میلاد معصومین (ع)کا شاندار پروگرام

IQNA

آسٹریلیا؛ جشن میلاد معصومین (ع)کا شاندار پروگرام

8:43 - May 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3305155
بین الاقوامی گروپ: محفل جشن میں کربلاء اور انسانیت کے موضوع پر حجت الاسلام لیاقت مرتضوی خطاب کریں گے

ایکنا نیوز- ایام شعبان کے مقدس اور مبارک موقع پر دنیا بھر میں پیروان اہل بیت(ع) جوش و خروش سے معصومین کی ولادتوں کی خوشی کے جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں عاشقان اہل بیت کی جانب سے جشن میلاد امام حسین (ع) ، امام سجاد (ع) اور ابوالفضل عباس علیہم السلام کی مناسبت سے جمعہ بائیس مئی کو پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جسمیں مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔


اس تقریب میں تلاوت قرآن مجید اور اہل بیت(ع) کی شان میں فارسی ،اردو زبانوں میں منقبت خوانی کے علاوہ حجت الاسلام لیاقت مرتضوی کربلاء اور درس انسانیت کے عنوان سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔


جشن بعد از نماز مغربین مقامی وقت کے مطابق چھ بجے شروع ہوگا۔

ٹیگس: جشن ، امام ، حسین ، عباس
نظرات بینندگان
captcha