ماسکو میں موبائیل مسجد کی سہولت

IQNA

ماسکو میں موبائیل مسجد کی سہولت

19:14 - May 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3305553
بین الاقوامی گروپ:نماز پڑھنے کے خواہشمند نمازی حضرات، آئندہ ہفتے سے متحرک مسجد اپنے پاس بلا سکتے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا- ماسکو میں نماز پڑھنے کے خواہشمند ، آئندہ ہفتے سے متحرک مسجد اپنے پاس بلا سکتے ہیں۔ اس بارے میں اس منصوبے کے سرخیل آئرات کاسیموو نے بتایا ہے۔

موبائل مسجد ایک بس ہے، جس میں خاص طور پر وضو کرنے کی جگہ اور باجماعت نماز پڑھنے کے لیے 7-6 آدمیوں کے لیے ایک چھوٹا سا عبادتی ہال ہے۔

نماز پڑھنے کے خواہشمند انٹرنیٹ پر موبائل مسجد کی فرمائش کر سکیں گے اور مسجد خود چل کر بتائی ہوئی جگہ پر آ جائے گی۔ متحرّک مسجد کی خدمات بلا معاوضہ ہونگی۔ آئندہ ایسی آٹھ مساجد تیار کیے جانے کا پروگرام ہے جن میں سے چھ غیر متحرک ہونگی اور دو شہر بھر میں گھومتی رہیں گی۔

45342

ٹیگس: نمازی ، موبایل ، بس ، ماسکو
نظرات بینندگان
captcha