ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان نے اصفہان میں بیت المقدس ستائیس نامی فوجی مشقوں کے موقع پر کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے وجود نے سنگین خطرات کو جنم دیا ہے لیکن ایران کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں-
انہوں نے کہا کہ سرحدوں، علاقوں اور بیرونی علاقوں میں دشمنوں کی نقل و حرکت پر ہم کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ بیت المقدس ستائیس نامی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ اصفہان کے علاقے نصرآباد میں پیر کے روز شروع ہوگیا- پیدل فوج، بکتر بندگاڑیاں اور توپ خانوں کے یونٹ، اسپیشل فورس اور فضائیہ کے جنگی طیارے ان فوجی مشقوں میں شریک ہیں-