امریکا کسی جنگ میں شامل نہیں: اوباما کا دعوی

IQNA

امریکا کسی جنگ میں شامل نہیں: اوباما کا دعوی

15:04 - May 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3308095
بین الاقوامی گروپ:امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک اس وقت کسی بھی جنگ میں شامل نہیں ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- صدر براک اوباما نے یہ دعوی دنیا بھر میں امریکی جنگوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ گذشتہ چالیس برس کے دوران پہلی بار یہ پروگرام ایسے عالم میں ہو رہا ہے کہ امریکا کسی بھی جنگ میں فعال طور پر شریک نہیں ہے- باراک اوباما نے کہا کہ چند سال پہلے تک افغانستان میں امریکا کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی تھے لیکن اس وقت وہاں صرف دس ہزار فوجی باقی بچے ہیں اور وہ افغان فوجیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں- امریکی صدر نے افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے تخریبی کردار پر توجہ دیئے بغیر کہا کہ افغانستان اب بھی دنیا کے زیادہ خطرناک علاقوں میں شمار ہوتا ہے-

70219

ٹیگس: امریکہ ، جنگ ، دعوی
نظرات بینندگان
captcha