ایکنا نیوز- شفقنا- علامہ مختار امامی نے کہا کہ آج پاکستان میں یزیدی قوتیں دہشتگردوں کے روپ میں سر اٹھا رہی ہیں ۔ ہر طرف قتل و غارت، دہشتگردی، ظلم و ناانصافی اور بے راہروی کا دور دورہ ہے۔ یہ شیطانی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اسلام کا چہرہ مسخ ہو جائے، پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، پاکستان را اور موساد کی چراگاہ بن جائے، پاکستانی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں اور وطن عزیز خانہ جنگی کیطرف بڑھے یوں وطن عزیز کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائے لیکن شاید یزیدی قوتوں کو علم نہیں کہ حسینی پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں۔ہماری فوج اور عوام ان دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ئی ہے۔ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے ان شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کر کے انکو تاریخی شکست دی جائیگی۔ وہ دن دور نہیں کہ جب ہمارا ملک امن کا گہورا بنے گا اورہم امت مسلمہ کی قیادت کرنے کے اہل ہونگے۔