یوم ولادت علی اکبر(ع) پر آسٹریلیا میں جشن میلاد

IQNA

یوم ولادت علی اکبر(ع) پر آسٹریلیا میں جشن میلاد

12:40 - May 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3309601
بین الاقوامی گروپ: ملینیم ہال میں منعقدہ محفل جشن میں جوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت/منقبت خوانی اور سیرت علی اکبر(ع) پر خطاب

ایکنا نیوز- شبیہ پیمبر حضرت علی اکبر(ع)  اور جوانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں پیروان اہل بیت کی کانب سے جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔
مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے اور نماز مغربین کے بعد جشن میلا د کا باقاعدہ آغاز ہوا۔


جشن میلاد میں تلاوت قرآن مجید،منقبت بحضور اہل بیت (ع)  کے بعد حجت الاسلام غلام علی حیدری نے حاضرین سے خطاب کیا اور سیرت علی اکبر(ع)  پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ کو جوانوں کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔


جشن میلاد میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات بھی شریک تھیں۔

ٹیگس: جشن ، میلاد ، علی ، اکبر
نظرات بینندگان
captcha