ایکنا -ایران ریڈیو- القطیف نیوز کے مطابق آل سعود کے فوجیوں نے شیعہ آبادی والے شہر قطیف کی بعض مساجد پر حملہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے ان افراد کو گرفتار کرنے کے مقصد سے مسجدوں پرحملہ کیا جو دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف شیعہ نمازیوں کی حمایت میں پیش پیش تھے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ قطیف اور دمّام کی مسجدوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ڈیڑھ سو سے زائد شیعہ نمازیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے باجود، سعودی حکام نے ان علاقوں کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں دوبارہ انجام نہ پانے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا ہے۔