ایکنا نیوز- دستاویزی فلموں کے ہدایت کار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہیں، ڈان نیوز کے مطابق اس فلم کا ٹائٹل ہی 'نیمڈ می ملالہ' رکھا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ملالہ کو 14 سال کی عمر میں طالبان نے گولی ماری تھی البتہ اس کے بعد بھی ملالہ نے تعلیم کے لیے جنگ جاری رکھی۔
اس فلم میں ملالہ کا ایک موقع پر کہنا تھا کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لیے کھڑا ہوا جائے۔
اس فلم میں ملالہ کے گھرانے کو بھی متعدد بار دکھایا گیا ہے جس میں ان کا بھائی، دوست اور والدین شامل ہیں۔