مسلم کیمونٹی سے تعاون کے لیے چینی حکومت سے تعاون کی درخواست

IQNA

مسلم کیمونٹی سے تعاون کے لیے چینی حکومت سے تعاون کی درخواست

9:28 - July 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3321748
بین الاقوامی گروپ: مسلمان علماء کی عالمی انجمن نے چینی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسلامی فریضے کی ادائیگی میں مسلمانوں کی مدد کرے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  (اینا) کے مطابق مسلمان علماء کی عالمی کونسل نے مکہ مکرمہ سے جاری ایک اعلامیے کے زریعے سے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ مذہبی فرائض کی ادائیگی میں  تعاون کرے
اس اعلامیے میں کہا گیا ہے : مسلمانوں کے ساتھ مذہبی امور کی ادائیگی میں تعاون سے ملکی ترقی میں  مسلمانوں کے تعاون کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔


مسلم علماء کی عالمی انجمن نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پوری دنیا میں مسلمانوں کے امور پر نظر رکھیں اور سین کیانگ میں بعض مسلمانوں پر روزہ رکھنے کے حوالے سے پابندی قابل تشویش ہے۔

انجمن نے پوری دنیا میں ممالک اور اسلامی ممالک اور اداروں کے ساتھ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ چینی حکومت مسلمانوں کے ساتھ رواداری کا رویہ رکھنے کی کوشش کرے گی۔

3321545

نظرات بینندگان
captcha