ایکنا نیوز- روزنامه «ماسکو ٹایمز» کے مطابق تحقیقاتی مرکز «لوادا» کے رکن اور معروف سوشالوجسٹ کارینا پیپیا کا کہنا ہے : اسلامی ثقافت بہت غنی اور وسیع ہے مگر میڈیا پر اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا اور اگر اسلام کو درست انداز میں پیش کیا جاتا تو اسلامو فوبیا کی شدت میں کمی ہوسکتی تھی۔
اس تحقیقاتی مرکز کے سروے کے مطابق روس میں ہرچار میں سے تین لوگ اسکولوں میں حجاب کے مخالف نظر آتے ہیں۔
ماسکو شہر میں تو ۹۱ فیصد لوگ حجاب کی مخالفت کرتے ہیں
سروے کے مطابق روس میں اٹھارہ فیصد عوام حجاب کے حق اور ۷۴ فیصد مخالف ہیں۔
چچن جنجگو اور داعش دو اہم عناصر ہیں جنکی وجہ سے اسلام اور حجاب کے بارے میں منفی اظھار میں اضافہ ہوا ہے
معروف سوشیا لوجسٹ کا کہنا ہے :سال 2014، میں یوکرائن بحران کی وجہ سے توجہ سیاسی مسائل کی طرف مائل ہوچکی ہے مگر میڈیا اسلام کے خلاف سازش پر بدستورعمل پیرا ہے۔