امریکہ «اسلام کیوں؟» مہم کا آغاز

IQNA

امریکہ «اسلام کیوں؟» مہم کا آغاز

9:38 - July 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3327348
بین الاقوامی گروپ: امریکہ کے مختلف صوبوں میں سائن بورڑ لگایا گیا ہے جنمیں نفرت کی فضا کو ختم کرنے اور باہمی ہم آہنگی اور امن ومحبت عام کرانے کا پیغام دیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ریڈیو آیوا کے مطابق سائن بورڈ پر ٹیلفون نمبر دیا گیا ہے جسمیں دین اسلام سے متعلق سوالوں کے جواب دینے کا اہتمام کیا گیا ہے
مہم کے رکن احمد کا کہنا ہے : اس مہم کا مقصد اسلام کے بارے میں لوگوں کو درست پیغام پہچانا ہے اور اسی طرح امریکن شہریوں کو مختلف قرآن مجید کا نسخہ فری میں فراہم کرانا ہے

سائن بورڈ پر  «اسلام کیوں؟» اورویب سایٹ  whyislam.org،کا ایڈرس دیا گیا ہے جہاں  حضرت محمد(ص) کے حوالے سے عدالت اور صلح کے بارے میں تحریریں مواد موجود ہیں

جواد احمد کا مزید کہنا ہے: آیوا کے زریعے ہم سے بہت امریکن رابطہ کرتے ہیں اور ہمیں اسقدر غیر مسلموں سے اسلام کے بارے میں رابطے کی توقع نہیں تھی.


انہوں نے کہا : اس ہدف کا مقصد لوگوں کو مسلمان بنانا نہیں بلکہ اسلام کے بارے میں درست آگہی پہنچانا اور غلط تصورات مٹانا ہے
ریڈیو آیوا کے مطابق امریکہ میں سات ملین سے زائد مسلمان رہتے ہیں اور صوبے آیوا میں بھی بہت سے مسلمان رہتے ہیں جہاں کئی مساجد بھی عبادت کے لیے موجود ہیں.

3326923

ٹیگس: اسلام ، آیو ، سیاین ، بورڑ
نظرات بینندگان
captcha