ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز دس ہزار عراقی فوجیوں اور عوامی رضا کار فورس کی شرکت سے کیا گیا ہے- عوامی رضاکار فورس کی کمان نے پیر کی صبح کو اعلان کیا کہ فلوجہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے-کارروائی کے آغاز میں ہی عوامی فورس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے البوخنیفر اور خلف السلمان نامی دو دیہاتوں کو آزاد کرالیا-سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری عناصر عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے پیر کے روز شہر کی مساجد سے اعلان کرایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں ان کا ساتھ نہ دینے والے شہریوں کے سر قلم کردیئے جائیں گے۔