ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اورتعلقات اسلامی کے مطابق « یمن کی صورتحال» پر وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں اور خواتین کی تصاویر کی نمائش منعقد کی گئی ۔ اس تصویری نمائش کا مقصد سعودی عرب کے مظالم کو اجاگر کرانا ہے
سعودی مظالم کے حوالے سے تصاویر میں انسانی حقوق کی پامالی واضح ہوتی ہے اور یمن کے عوام کی مظلومیت کو دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی
قابل ذکر ہے کہ اس مقدس مہینے میں بھی جنگ بندی کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے روزہ دار یمنیوں پر بم باری جاری ہے۔