ایکنا نیوز- عید کل ہونے کے امکانات کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے 17 سے 21 جولائی تک 5 چھٹیوں کا اعلان کیاہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کےمطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے وزیراعظم سے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے 17 سے 21 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مختلف عرب ممالک سیمت ،پاکستان کے خیبر ایجنسی،پشاور کے بعض حصوں اور چمن وغیرہ میں آج عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔