مصر؛ معروف قاری «سید متولی عبدالعال» سپرد خاک + تصویر

IQNA

مصر؛ معروف قاری «سید متولی عبدالعال» سپرد خاک + تصویر

5:51 - July 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3329015
بین الاقوامی گروپ: استاد «سید متولی عبدالعال»، کو آبائی گاوں میں دفنایا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوفد» کے مطابق مصرکے معروف قاری «سید متولی عبدالعال» کو اسکے آبائی گاوں «الفدادنه» میں سپرد خاک کیا گیا.
تشیع جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام اور عاشقان قرآن کے علاوہ مصری قاریوں کی بڑی تعداد اور مصر کے اعلی حکام،ثقافتی اور علمی شخصیات شریک تھیں۔

قاری سید متولی عبدالعال 68 سال کی عمر میں دار فانی سے وداع کرگئے ۔ آپ ۲۶ اپریل ۱۹۴۷ کو مصر کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے
بارہ سال کی عمر میں قرآن مجید کو حفظ کیا اور اسکے بعد قاری  «شیخ عبدالباسط» اور قاری «شیخ مصطفی اسماعیل» کی روش اور طرز پر تلاوت کی مشق شروع کی اور جلد ہی ایک نئے اور پرسوز طرز کے ساتھ عالمی سطح پر مشہور ہوئے۔

3328950

ٹیگس: قاری ، مصر ، دفن
نظرات بینندگان
captcha