ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صوت العراق» کے مطابق موصل میں داعش کی جانب سے نیا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق اگر کسی نے عید کی خوشی میں محفل سجائی یا اہل قبور کی زیارت پر گئے تو اس سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا
نینوا صوبے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ عصمت رجب کا کہنا تھا : داعش نے خبردار کیا ہے کہ ہر قسم کی خوشی کی محفل اور قبرستان پر فاتحے سے روکا جائے گا اور خلاف ورزی پر سختی کی دھمکی دی گئی ہے
تکفیری گروپ نے شہر میں حکم دیا ہے کہ دکانوں اور مارکیٹوں کے نام اسلامی ناموں کے مخالف اور کفار سے مشابہت رکھنے والے نام رکھنے سے گریز کیا جائے
داعش کے زیر قبضہ شہروں میں موصل سب سے بڑا شہر ہے جسکی آبادی دو ملین سے زائد ہے
اس شہر میں داعش کے قوانین سے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں سخت قوانین میں مردوں کے لیے داڑھی کا رکھنا واجب قرار دینا شامل ہے ۔