رومانیہ؛مسجد کی تعمیر پر مفتی کی تاکید

IQNA

رومانیہ؛مسجد کی تعمیر پر مفتی کی تاکید

9:34 - July 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3330243
بین الاقوامی گروپ: رومانیہ کے مفتی نے مسجد کی تعمیر کے لیے ترکی کی مدد کی تعریف اور رومانیہ میں مسلمانوں کے حقوق کی رعایت کرنے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Balkan Insight» کے مطابق  رومانیہ کے دارالحکومت بخارست میں ترکی کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا پروگرام بنایا گیا ہے
یوسف مورات کے مطابق اس مسجد کے علاوہ ،نماز خانہ ،پارک اور وضو خانے اور قرآنی کلاسز کے لیے کمرے بنانے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے
ترکی کی مدد سے مسجد کی تعمیر پر رومانیہ میں اعتراضات کئے جارہے ہیں ۔
رومانیہ میں ترکی کے اندر کلیسا بنانے کی تجویز بھی پیش کی جارہی ہے
رومانیہ میں مسجد سے شدت پسندی کے لیے فائدہ اٹھانے پر بحث کی جارہی ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے
مسجد کے لیے ایک ملین یورو اخراجات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جسکو ترکی کی حکومت نے اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا ہے
رومانیہ میں تقریبا  64000 نفر مسلمان آباد ہیں
اس وقت رومانیہ میں سب سے بڑی مسجد میں ۸۰۰ افراد کی گنجائش موجود ہے ۔

3328549

ٹیگس: رومانیہ ، مسجد ، ترکی
نظرات بینندگان
captcha