پاکستان؛ شیعہ - سنی متحد ہیں : آغا سید محمد رضا

IQNA

پاکستان؛ شیعہ - سنی متحد ہیں : آغا سید محمد رضا

9:00 - July 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3331917
بین الاقوامی گروپ: طالب حسین نے قربانی دیکر عظیم کارنامہ انجام دیا۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین  کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے ممبر آغا محمد رضا، شہید طالب حسین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے اپنے وفد کے ہمراہ جامع مسجد مصطفی ( ص) بروری پہنچے اور شہید کے بیٹے سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین شہید کے لیے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا.
آغا رضا نے شہید کے بیٹے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید طالب حسین حقیقی معنوں میں ایک دلیر مجاہد تھے جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بے گناہوں معصوم انسانوں کی جان بچا کر  نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ثابت ہوا کہ ہمارا دشمن ایک ہے اور شیعہ سنی کو آپس میں لڑانےکی کوشش کر رہا ہے اور وطن عزیز پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے میں لگا ہوا ہے. انشاءاللہ ہم دشمن کو ان کے تکفیری مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور شیعہ سنی یکجا ہوکر ان کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔

قوم کے دیگر عمائدین کی جانب سے بھی شہید کے ورثاء کے لیے بروری میں ایک مکان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لشکرجھنگوی بلوچستان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور طالب حسین کے ورثاء سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس: قوم ، طالب ، شہید
نظرات بینندگان
captcha