ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «آئریش ٹائمز»کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈوبلین میں مظاہرہ ہوگا جسمیں ملک بھر سے مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے
مظاہرے میں داعش سے نفرت اور بیزاری کے اظھار کے علاوہ واضح کیا جائے گا کہ اسلام سے داعش کا کوئی تعلق نہیں اور آئرلینڈ کے مسلمان دہشت گردی اور داعش کے خلاف ہیں
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سرکاٹنا اسلامی تعلیمات سے متصادم اور غیر انسانی فعل ہے اور شرم کا مقام ہے کہ ان مظالم کے باوجود اگر لوگ خاموش رہے اور ان سے نفرت کا اظھار نہ کریں
آئرلینڈ کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ داعش کی وجہ سے سب سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچا ہے
آئرلینڈ کے مسلمانوں سے اس مظاہرے میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے تاکہ اسلام کے نام پر داعش کی سرگرمیوں سے نفرت کا اظھار کیا جاسکے.