ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الجزیرة آن لائن» کے مطابق اسپشل افراد کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ مذکورہ سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔
اس سیمینار کا مقصد اسپشل افراد کو بہتر انداز میں قرآن سیکھانے کے طریقوں پر غور کرنا بتایا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیمینار کا اہتمام وزارت اوقاف و مذہبی امور اور ملک فھد قرآنی ادارے کے تعاون سے کیا جارہا ہے اور ملک فھد قرآنی ادارہ اب تک اسپشل افراد کو قرآن سیکھانے کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دے چکا ہے جنمیں خط بریل میں قرآن کی اشاعت،اشاروں میں تفسیر موضوعی اور مختلف ویب سائٹ بنانا شامل ہیں۔