ایکنا نیوز- روزنامہ " ہیرالڈ " کے مطابق «امانوئل آڈبایور» نے اسلام قبول کرنے کے بعد قرآنی آیات اور انجیل اور اسی طرح اسلام اور حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات میں مماثلتوں کو اسلام قبول کرنے کی وجہ قرار دیا ہے
انکا کہنا ہے کہ حضرت عیسی (ع) نے حکم دیا ہےکہ خدا ایک ہے اور مسلمان بھی قرآنی حکم کے مطابق ایک خدا کی عبادت کرتا ہے
آڈبایور کا کہنا ہے : حضرت عیسی (ع) سور کا گوشت نہیں کھاتا تھا اور مسلمان بھی اس سے پرہیز کرتا ہے
ٹوگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کے مطابق السلام و علیکم جیسے الفاظ سے حضرت عیسی (ع) بھی استفادہ کرتے تھے
آڈبایور نے مزید کہا ہے کہ حضرت عیسی عبادت سے پہلے منہ ہاتھ اور پاوں وغیرہ دھوتے تھے اور مسلمان بھی وضو کرتے ہیں
انکا کہنا تھا کہ حضرت عیسی تمام انبیاء پر ایمان رکھتے تھے اور مسلمان بھی یہی عقیدہ رکھتا ہے
اس نومسلم فٹبالر کے مطابق حضرت عیسی(ع) کی داڑھی تھی اور حضرت مریم(س) بھی مسلمان خواتین کی طرح حجاب کرتی تھی
روزہ رکھنے میں مماثلت اور گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام کرنا وغیرہ بھی اس نامور فٹبالر کی نظر میں دیگر مماثلتیں ہیں
انکا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوکر مزید حضرت عیسی کی تعلیمات پر بہترعمل کرنے والا بن چکا ہوں
آڈبایور اس سے پہلے موناکو، آرسنل، رئال میڈریڈ اور مانچسٹر سٹی کلبوں کی جانب سے بھی کھیل چکا ہے اور سال 2008 کو افریقہ میں پلیر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔