شیخ الازهر: شیعوں کی تکفیر قرآن و سنت کے خلاف ہے

IQNA

شیخ الازهر: شیعوں کی تکفیر قرآن و سنت کے خلاف ہے

9:07 - August 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3339846
بین الاقوامی گروپ: شیخ احمد الطیب نے بعض سیٹلائٹ چینلوں میں شیعوں کو کافر کہنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام قرآن و سنت کے خلاف ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «النخیل» کے مطابق شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ ہم شیعوں کی امامت میں نماز ادا کرتے ہیں اور یہ کہنا کہ شیعوں کے علیحدہ قرآن ہے محض پروپیگنڈہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ اور سنی میں ایسا بڑا اختلاف نہیں کہ جس سے ایک فرقہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہو اور بعض معمولی اختلافات کو دشمن بڑا کرکے پیش کرتے ہیں۔

شیخ احمد الطیب نے کہا: جامعہ الازھرکی ذمہ داری ہے کہ تمام علمی اختلافات کے باوجود امت کی وحدت کے لیے کردار ادا کرے اور میں ہر اسلامی ملک بالخصوص نجف اشرف کا سفر ضرور کرونگا۔

شیخ الازهر نے کہا ہے کہ عراقی وفد سے گفتگو میں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عراق اور نجف کا دورہ کریں گے چونکہ وہ خود کو شیعہ اور سنی دونوں کے سرپرست سمجھتے ہیں۔


انہوں نے خبردار کیا کہ تکفیری سازش کے مقابلے میں وحدت اس وقت اہم ضرورت ہے اور اسکے بغیر اسلام سربلند نہیں ہوسکتا۔

3339682

نظرات بینندگان
captcha