اختلافات اور شدت پسندی کے پیچھے استعماری طاقتیں ہیں۔ سراج الحق

IQNA

اختلافات اور شدت پسندی کے پیچھے استعماری طاقتیں ہیں۔ سراج الحق

8:32 - August 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3340745
بین الاقوامی گروپ: اسلامی ممالک میں بدامنی اور مسلمانوں میں اختلافات گہری سازش ہے۔ امیر جماعت اسلامی کی پاکستان سے باہر مقیم افراد سے ملاقات

ایکنا نیوز- امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں آئے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میں کہا :مغربی طاقتیں عالم اسلام کو نسلی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں اور استعمار ی ممالک عالم اسلام کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے شام ، لیبیا اور یمن میں جنگ مسلط کر رکھی ہیں ۔ سراج الحق نے کہا کہ امت کی وحدت ایٹم بم سے زیادہ طاقتو ر ہے اورعالم اسلام کو مشترکہ معاشی منڈی اور مشترکہ دفاعی نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں تشدد پسند تنظیموں کے پس پردہ وہ استعماری قوتیں ہیں جو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے ان کو استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد مملکت ہے جو مدینہ منورہ کی اسلامی و فلاحی ریاست کی طرز پر ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوئی لیکن اس کے اقتدار پر انگریزوں کا پروردہ وہی طبقہ مسلط ہو گیا جو مغلیہ دور سے چلاآرہا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha