پاکستان؛ یوم شہداء کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ یوم شہداء کا انعقاد

8:37 - August 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3341346
بین الاقوامی گروپ: شیعہ کانفرنس کی جانب سے منعقدہ تعزیتی پروگرام فوج،ایف سی اور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش

ایکنا نیوز- شیعہ کانفرنس بلوچستان کی جانب سے فوج اور سیکورٹی فورسز کے پاک وطن اور امن و امان کے لیے جان دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علمدار روڑ اور بروری میں یوم شہداء منایا گیا.


مقررین نے امن وامان کے لیے شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہا اور کہا کہ انکی قربانیوں کی بدولت عوام میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ملک میں اب امن آکر رہے گا۔


یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں مقررین نے یوم آزادی پر تقاریب منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔

 

ٹیگس: شہدا ، تقریب ، فوج ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha