داعش کی شام سے ترکی تک آنے جانے کے لئےمتعدد سرنگیں

IQNA

داعش کی شام سے ترکی تک آنے جانے کے لئےمتعدد سرنگیں

13:14 - August 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3341574
بین الاقوامی گروپ:کرد فورسز نے شمالی شام کے علاقوں میں داعش کی ایسی مختلف سرنگوں کا انکشاف کیا ہے جو اس علاقے کو ترکی سے ملاتی ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا- کرد فورسز نے ایسی سرنگوں کا پتہ لگایا ہے جو شام کے صوبہ الرقہ کے شہر تل ابیض کو ترکی سے ملاتی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ ان سرنگوں کو اسلحوں کی منتقلی اور ان کا ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے- رپورٹ کے مطابق بعض سرنگیں مکمل ہو چکی ہیں اور بعض کو داعش کے افراد مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں- ان سرنگوں میں، جو شہر جرابلس کے مشرق میں واقع الاثری پہاڑیوں کے کنارے سے شرو‏ع ہو کر قبرستان کے نیچے سے ہوتے ہوئے مختلف علاقوں کی طرف گئی ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں- ان سرنگوں کی لمبائی سو سے چھ سو میٹر تک ہے اور وہ ترکی کے شہر آقچہ قلعہ میں پہنچ کر ختم ہو جاتی ہیں- اسی طرح کی سرنگیں، شہر جرابلس کے مغرب میں واقع عین العروس دیہات کے اطراف میں بھی بنائی گئی ہیں، جو ترکی سے جا ملتی ہیں- واضح رہے کہ کرد فورسز کے حملے کے بعد داعش دہشت گرد، ان علاقون میں اپنا فوجی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں-

48798

ٹیگس: سرنگ ، داعش ، کرد ، شام ، ترکی
نظرات بینندگان
captcha