امن و امان اور مدارس کے کردار پر اعلی سطحی اجلاس ستمبر میں منعقد ہوگا

IQNA

امن و امان اور مدارس کے کردار پر اعلی سطحی اجلاس ستمبر میں منعقد ہوگا

7:15 - August 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3351092
بین الاقومی گروپ: اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک ہوں گے

ایکنا نیوز- وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مطابق ملکی صورتحال ، امن و امان ، نیشنل ایکشن پلان اور مدارس میں شدت پسندی کے موضوعات پر غور کے لیے اہم اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا
امن و امان اور شدت پسندی کی روک تھام کے لیے اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت متوقع ہے۔
جنگ اخبار کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری اقدامات کے حوالے سے مدرسوں کی منتظمین کے ساتھ اس اجلاس کا کردار بہت اہم ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ  اہم تعداد میں دیوبندی مدارس کا تعلق دہشت گردوں سے ثابت ہونے کے بعد دیر پا قیام امن کے لیے مدرسوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

 

ٹیگس: مدارس ، اجلاس ، آرمی ، وزیر
نظرات بینندگان
captcha