ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس حسینی»کے مطابق جشن ولادت باسعادت آستانے کے ثقافتی شعبے کے تعاون سے منعقد کیا گیا
حرم مطهر امام حسین(ع) میں یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں بڑی تعداد میں زائرین حسینی کے علاوہ مشہور منقبت خواں «ملا رعد الجبوری»اور شاعر اہل بیت صفاء الدفاعی الرمیثی بھی شریک تھے جنہوں نے شان اہل بیت میں عقیدت کا اظھار کیا
جشن میلاد پروگرام میں شاعر اهل بیت(ع) ابوالحسنین الربیعی، نے منقبت خوانی کے علاوہ آیتالله العظمی سیستانی کے فتوی جہاد کے حوالے سے خوبصورتی شاعری سے شرکاء کے دلوں کو گرمایا
شاعر اہل بیت، ناظم الحاشی، نے شان امام رضا(ع) میں خوبصورت اشعار پیش کیا.