ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «japantimes» کے مطابق ایک ہزار تین سو سیاحوں کی ہدایات اور مشوروں کی رہنمائی کے بعد مسلم سیاحتی گائیڈ بک تیار کیا گیا ہے
گذشتہ چندسالوں سے ملایشیاء اور انڈونیشیاء سے بڑی تعداد میں سیاح جاپان کی سیر کرنے آرہے ہیں اور ویزوں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی اس بات کی دلیل ہے کہ جاپان میں مسلم سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے
ٹورسیم انڈسٹریز کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کی کمی نظر آتی ہے اور اس مسلم گائیڈ بک کی مدد سے انہیں مسلم سیاحوں کی پسند اور اسلامی طرز فکر سمجھنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں انتظامات کرسکے
حلال غذا ، حلال گوشت ، حلال کولڈ ڈرنکس اور دیگر امور کے علاوہ نماز کے اوقات اور جگہ کی بندوبست جیسے مسائل اور نکات سے ہوٹل انتظامیہ آگاہی حاصل کرسکتی ہے۔
انگریزی اور چاپانی زبان میں شایع کردہ اس گایڈ بک سے ہوٹلوں میں کام کرنے والوں کو مسلمانوں سے رابطے میں آسانی ہوگی۔