ایکنانیوز- اینا نیوز کے مطابق اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی نے شام میں «بعل شمین» میں آثار قدیمہ جو «تدمر» شہر میں واقع ہے کے انہدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے مذاہب میں ہم آہنگی ختم کرانے کی سازش ہے
اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی نے عراق اور شام میں ان وحشیانہ اقدامات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لیے عظیم نقصان قرار دیا
تدمیر شہر میں داعش کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے ان سازشوں کے مقابلے میں بیداری اور اتحاد کا مطالبہ کیا۔