قطر قرآنی باغ کا ماحول دوستانہ اقدام

IQNA

ہزاروں پودوں کا تحفہ

قطر قرآنی باغ کا ماحول دوستانہ اقدام

6:01 - November 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519502
ایکنا: قطر کے قرآنی بوٹینیکل گارڈن نے گزشتہ دو ماہ میں 5 ہزار مقامی جنگلی درختوں اور پودوں کی تقسیم کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز نے qna.org.qa کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ قطر کا قرآنی بوستان (قرآنی بوٹینیکل گارڈن) نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 5 ہزار مقامی جنگلی درخت اور پودے تقسیم کیے۔ یہ اقدام قطر میں عام پائے جانے والے جنگلی پودوں کی افزائش، سبزے میں اضافے اور مقامی نباتاتی انواع کے تحفظ کے منصوبے کا حصہ ہے۔

باغ نے اپنے بیان میں کہا کہ تقسیم کیے گئے پودوں میں عناب، اکیشیا، غاف، کَرت، نیم (چریش) اور لوبان (کندر) کے درخت شامل ہیں۔ یہ تمام پودے سائنسی اور جدید تکنیکوں کے ذریعے اس باغ کے نرسری مراکز میں تیار کیے گئے ہیں تاکہ قطر کے نباتاتی جینیاتی ذخیرے کو بطور قومی امانت محفوظ رکھا جا سکے۔

وزارت ماحولیات اہم شراکت دار

قطر کی وزارت ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اس منصوبے کے اہم شراکت داروں میں سے ہے۔ قرآنی بوستان، قطر میں چراگاہوں کی بحالی اور قومی سطح پر شجرکاری کے منصوبوں کی حمایت کے لیے اس وزارت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

2.5 ملین درختوں کی شجرکاری مہم

قرآنی بوٹینیکل گارڈن یہ اقدامات ہلالِ احمر قطر کے ساتھ مل کر اس دہائی کے دوران 25 لاکھ درخت لگانے اور تقسیم کرنے کی مہم کا حصہ کے طور پر انجام دے رہا ہے۔ یہ اقدام قطر کی طرف سے 1 کروڑ درخت لگانے کے سرکاری عہد کی تکمیل میں بھی معاون ہے، جو قطر نیشنل وژن 2030 اور ماحولیاتی تحفظ و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

بوستان کی ڈائریکٹر فاطمہ بنت صالح الخلیفی نے کہا: باغ کا ماننا ہے کہ ماحول کا تحفظ صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی ثقافت ہے جو افراد اور معاشرے کے رویّوں میں راسخ ہونی چاہیے۔ درختوں کی یہ تقسیم قطر کی فطرت کو بحال کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے اس کے ماحولیاتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی عملی دعوت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی بوٹینیکل گارڈن قطر میں سبزے کے فروغ اور قرآنی اقدار سے ماخوذ ماحولیاتی آگاہی کو بڑھانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے گا، کیونکہ قرآن زمین کی آبادی اور وسائل کے تحفظ کی ترغیب دیتا ہے۔

قرآنی باغ — ایک نایاب نباتاتی خزانہ

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ قرآنی بوستان قطر کی حمد بن خلیفہ یونیورسٹی کا حصہ ہے۔ یہاں تین ملین کے قریب نایاب، مقامی اور وہ پودے جو قرآن و حدیث میں ذکر ہوئے ہیں، کے بیج محفوظ کیے گئے ہیں۔ یہ بیج انتہائی جدید مراکز میں ذخیرہ کیے جاتے ہیں اور دہائیوں تک اپنے خواص برقرار رکھ سکتے ہیں۔/

 

4317158

نظرات بینندگان
captcha