کینیا؛ امن کاروان کا قیام

IQNA

کینیا؛ امن کاروان کا قیام

7:19 - August 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3353852
بین الاقوامی گروپ: علماء کونسل کی جانب سے امن وصلح کا پغام لیکر نیروبی میں امن کاروان تشکیل دیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اسٹینڈرڈ میڈیا» کے مطابق نیروبی میں مسلم علماء کونسل کے سربراہ ، ابراهیم عبداللهی نے امن کاروان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : دہشت گرد حملوں کی وجہ سےعوام میں نفرت پیدا کی جارہی ہے جو مذاہب کی تعلمیات کے منافی ہے جبکہ امن کاروان سے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ مسلمان تقسیم اور نفرت کے خلاف ہے
امن کاروان کینیا کے  47 مختلف علاقوں میں امن و محبت کا پرچار کرنے کے لیے دورہ کرے گا
انہوں نے کہا کہ اسلام صلح کا پیغام دیتا ہے اور جو اسکے خلاف عمل کرے اس نے اسلام کے خلاف عمل کیا ہے

عبداللهی نے کہا کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں میں صرف مسلمان مرتے ہیں اور مسلمان جوانوں کی ان تنظیموں میں شمولیت خطرناک اور باعث تشویش ہے
مسلم علماء کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو بھی اس معاملے میں مسلمانوں سے تعاون کرنے کا حکم دیا جائے۔
امن کاروان کی افتتاحی تقریب میں عیسائی شخصیات بھی شریک تھیں.

3353553

نظرات بینندگان
captcha