ایکنا نیوز- رونامہ " نئی بات" کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے مطابق غیر قانونی مدارس کو بندکرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے مدرسوں کی مکمل معلومات ، طلباء اور اساتذہ کے کوائف وغیرہ جمع کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سروے کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 703 غیر رجسٹرڈ مدرسے موجود ہیں جنمیں پچاس ہزار ملکی اور غیر ملکی طالب علم مصروف تعلیم ہیں ۔
ملک کے اندر مدارس کے دہشت گردوں سے رابطے پراعلی حکام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔