ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے TRT Türk، کے مطابق موصل سے حج جانے والوں کو داعش نے امتحان میں ڈال دیا ہے.
داعش کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ حج کے خواہشمندوں کو مال اور بیوی بچے داعش کے پاس امانت کے طور پر رکھ کرجانا ہو گا
اور واپس نہ آنے والے کو بیوی بچوں اور مال سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
موصل کے حجاج کس راستے سے سعودی عرب جائیں گے اب تک واضح نہیں مگر کہا جارہا ہے کہ الانبار سے اردن اور وہاں سے سعودی عرب کے راستے کا انتخاب کیا گیا ہے.