ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «رأی الیوم» کے مطابق صوبہ «بحیره» کے شہر «کفر الدوار» میں «الرحمة» شہر کی مسجد کے مؤذن «محمود المغازی» کو اس بات پر گرفتار کیا گیا کہ اس نے آذان میں
«الصلاة خیر من النوم» (نماز نیند سے بہتر ہے)، کی جگہ «الصلاة خیر من فیسبوک»(نماز فیس بک سے بہتر ہے) کہا ہے
وزارت اوقاف نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے جبکہ موذن کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری کا مقصد اسکی عزت کو مجروح کرنا ہے
سوشل میڈیا پر اس مؤذن کی کلپ اپ لوڈ ہونے کے بعد اس کو تھانے میں طلب اور وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا
اس واقعے کے بعد موذن کو مسجد میں کام سے روک دیا گیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کی کاروایی جاری ہے
قابل ذکر ہے کہ اہل سنت نماز فجرکی آذان میں «حی علی خیر العمل» کی جگہ «الصلاة خیر من النوم» کہتے ہیں۔