امریکہ میں مقیم شیعہ کمیونٹی سے آغا رضا کی ملاقات

IQNA

امریکہ میں مقیم شیعہ کمیونٹی سے آغا رضا کی ملاقات

8:39 - September 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3357917
بین الاقوامی گروپ: شکاگو میں شیعہ کیمونیٹی کی جانب سے آغا رضا کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

ایکنا نیوز- ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نےشکاگو ریستوران میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں, کوئٹہ میں اپنے منصوبوں کے حوالے سے شیعہ کیمونٹی کو آگاہ کیا . اس پروگرام میں زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور آغا رضا کی کارکردگی کو سراہا.
ایک اور پروگرام میں شکاگو میں مقامی تاجر بختیاری صاحب اور انکی فیملی کی طرف سےآغا رضا کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسمیں میں ایم پی اے آغا رضا نے مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا۔
شکاگو میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے نے مجلس وحدت مسلمین اور آغا رضا کی اتحاد بین المسلمین کوشش ،شہدا فیملیز کے لیے پروجیکٹس اور تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا۔
ایم پی اے آغا رضا امریکہ کے سرکاری دورے کے اختتام پر ان دنوں مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتوں میں کوئٹہ میں شیعہ قوم کو درپیش مسائل اور اپنی کوششوں کے حوالے سے بریفینگ دیں رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha