ایکنا نیوز-ڈان نیوز کے مطابق جرات اور شجاعت کے نشان حیدر اب تک پاک فوج کے 10 افسران اور اہلکار لے چکے ہیں، آزاد کشمیر میں پاکستان کے نشان حیدر کے مساوی ہلالِ کشمیر دیا جاتا ہے جو کہ اب تک ایک اہلکار کو ملا ہے۔
نشان حیدر اور ہلال امتیاز حاصل کرنے والے تمام فوجیوں کو بعد از مرگ یہ اعلیٰ اعزاز دیئے گئے۔
ان میں میجر طفیل نے سب سے بڑی عمر یعنی 44 سال کی عمر میں نشان حیدر حاصل کیا باقی فوجی جنہوں نے نشان حیدر حاصل کیا ان کی عمریں 40 سال سے بھی کم تھیں جبکہ سب سے کم عمر نشان حیدر پانے والے راشد منہاس تھے جہنوں نے اپنی تربیت میں 20 سال 6 ماہ کی شہادت پر نشان حیدر اپنے نام کیا۔