ایکنا نیوز- نشت بعنوان « قرآنی ثقافت کی ترویج میں میڈیا کے کردار » پر منعقد کی گئی جسمیں ایکنا کے ایگزیکٹو انچارج حمید صابر فرزام اور بین الاقوامی ایرانی قاری رحیم خاکی بھی شریک تھے
اس نشست میں روس کے پندرہ معروف مبلغین شریک تھے جنہوں نے قرآنی ثقافت اور میڈیا کی اہمیت پراظھار خیال کیا
اس نشست میں روس میں ایکنا کے شعبے کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا
ملاقات میں طے پایا کہ ایکنا نیوز روسی مبلغین کو پیغام رسانی کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ اسلام کے پیغام کو سوشل میڈیا کے زریعے سے دنیا تک بروقت پہنچا سکے
روس میں قرآنی نیوز رپورٹنگ کی تربیتی کورس کا اہتمام
میڈیا اور سوشل میڈیا میں پیغام رسانی اور نیوز رپورٹنگ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایکنا نیوز کے تعاون سے روس میں قرآنی رپورٹنگ پر ایک تربیتی کورس کا اہتمام کیا جائے گا
علماء نے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیا اور اس کے درست استفادے پر بھی تاکید کی گئی
علماء کا کہنا تھا کہ اسلام واحد دین ہے کہ جسمیں معجزہ کتاب(قرآن) ہے اور رسول اکرم (ص) نے اس کوپیغام رسانی کا زریعہ بناکر پیش کیا اور آج بھی ضرورت ہے کہ ہم میڈیا سے بھرپور استفادہ کریں
حمید صابرفرزام نے ایکنا نیوز کی سرگرمیوں پرگفتگو کی اور کہا کہ مغربی ثقافتی یورش کے مقابلے میں ایکنا نیوز ایجنسی نے ایک معتدل انداز میں ان حملوں کا مقابلہ کیا اور نسل جوان کو قرآنی تعلیمات سے لیس کرنا اس وقت ہماری اہم ضرورت ہے
صابرفرزام: اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے قرآنی تعلیمات لازم ہیں
ایکنا انچارج نے کہا کہ اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے اسلامی تعلیمات سے لیس ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے
اور اس حوالے سے بروقت اطلاع رسانی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج میں میڈیا کا کردار بھی اہم بن گیا ہے
حمید صابرفرزام نے کہا کہ جہاں تکفیری سازش سے اسلام اور قرآنی تعلیمات کو بدنام کرنے کی سازش عروج پر ہے وہاں پر درست انداز میں اسلامی اور قرآنی تعلیمات کو میڈیا کے زریعے سے پیش کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے
اور اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے عرصہ بارہ سال قبل ایکنا کا قیام عمل میں لایا گیا جو مختلف زبانوں میں اسلامی نیوز کو پہنچانے کی کاوش کررہی ہے اور قرآنی اور علمی خبروں کو پہنچانے میں قابل قدر خدمات انجام دے چکی ہے۔
صابرفرزام نے مزید کہا کہ ایکنا میں سیاسی،ثقافتی اور اقتصادی مباحثے بھی پیش کیے جاتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مربوط خبروں کو اسلامی اور قرآنی زاویہ نگاہ سے مربوط کرکے پیش کیا جاتا ہے تاکہ دشمن کی اسلام مخالف پروپیگنڈوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔