مسجد الحرام کرین حادثہ، ہلاکتیں 107 ہو گئیں

IQNA

مسجد الحرام کرین حادثہ، ہلاکتیں 107 ہو گئیں

10:30 - September 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3361398
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ معظمہ کی مسجد الحرام میں کرین گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 107 ہو گئی

ایکنا نیوز- سعودی سول ڈیفنس نے افسوس ناک واقعہ میں 107 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 238 زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

سول ڈیفنس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الامر نے الاخباریہ ٹی وی کو بتایا کہ جائے حادثہ پر کوئی مزید لاش یا زخمی موجود نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ شدید طوفان سے علاقے میں کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ کرینیں اپنی جگہ سے ہل گئیں۔

سلیمان الامر کا کہنا تھا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت تیز بارش کے ساتھ 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی.

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا اور حادثے کی جگہ پر 20 سے 30 ہزار عازمین حج موجود تھے۔

1026544

ٹیگس: سعودی ، عرب ، حج ، کرین ، حادثہ
نظرات بینندگان
captcha