عراقی وزیر اعظم کی داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید

IQNA

عراقی وزیر اعظم کی داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید

12:53 - September 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3362808
بین الاقوامی گروپ:عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں فوج اور عوامی رضا کار فورس کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراق ، مکمل کامیابی تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا- عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے داعش کے خلاف جنگ کے لئے فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی میں درپیش مالی مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مالی مشکلات کے باعث، فوج اور رضاکار فورس کے لئے ضرورت کے تمام ہتھیار فراہم کرنے کا امکان نہیں ہے اور جنگ کے لئے ضروری ساز و سامان کی فراہمی اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں توازن ہونا چاہئے- عراقی وزیر اعظم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک میں سیاسی اصلاحات مسلسل جاری ہیں، کہا کہ بعض سیاسی گروہوں کی کوشش ہے کہ اصلاحات کے عمل کو روک دیں یا اس میں رکاوٹیں پیدا کریں لیکن وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے- عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے نو اگست کو عراقی حکومت کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کی بنیاد پر ملک کے بجٹ سے اضافی اخراجات اور غیر ضروری عہدوں کو ختم کر دیا جائے گا- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، نو اگست سے اب تک اصلاحات کے کئی منصوبے پیش کر چکے ہیں جن کی بنیاد پر صدر اور وزیراعظم کے نائبین کے کئی عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔

198106

نظرات بینندگان
captcha