ایکنا نیوز- «آیسسکو» کے مطابق ادارہ برائے سائنس،ثقافت اور اسلامی تعلیم (آیسسکو) اور بوسنیا میٹروپولیٹن کے تعاون سے بوسنیا میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ورکشاپ اتوار تک جاری رہے گی جسمیں قرآنی امور کے تیس ماہرین کی زیر نگرانی تدریسی کورس کے حوالے سے کلاسز ہوں گی ۔ قرآنی اساتذہ بوسنیا،کروشیا،سربیا اور مونٹی نیگروسے تعلق رکھتے ہیں۔
جدید طریقوں سے قرآن مجید سیکھانے،علمی تجربے منتقل کرانے اور باہمی تعاون ورکشاپ کا مقصد بتایا جاتا ہے۔ آیسسکو کے تعلیمی امور کے ماہر «یوسف أبودقة»،ورکشاپ میں رہنمائی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔