ایکنا نیوز- اسلامی اطلاع رساں ادارے «IINA»،کے مطابق بندیگو میں مسجد کی تعمیر کی باقاعدہ اجازت گذشتہ سال صادر کی گئی ہے اسکے باوجود مسلم مخالف افراد اس حکم اور اجازت نامے کی مخالفت کررہے ہیں
مظاہرین میڑوپولیٹن آفس کے سامنے مظاہرہ کرکے مسجد کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کررہے تھے
مظاہرین بندیگو شہرکے مئیر«پیتر کاکس» (Peter Cox) کو خیانت کار کہہ کرکے اسکے خلاف بھی نعرے لگوا رہے تھے
بندیگو شہر میں اسلامی انجمن کے ممبر «هری فبریانتو» (Heri Febriyanto) کا کہنا تھا کہ ہم ملکی قوانین کے مطابق عمل کررہے ہیں اور تشدد کا شیوہ آسٹریلین باشندوں کا طریقہ کار نہیں اور بندیگو شہر کے اکثر لوگ ہمارے حامی ہیں
انہوں نے کہا : ہر کسی کو اپنے عقیدے کی آزادی حاصل ہے اور ہم بھی خوش ہیں کہ اپنی مرضی سے رہ رہے ہیں
مسجد تعمیر کے مخالفین سوشل میڈیا پر بھی مہم چلا رہے ہیں۔