سعودی حکام کی غفلت سے حادثہ ہوا، حاجیوں کو قصوار نہ ٹھرایے- سیدحسن نصراللہ

IQNA

سعودی حکام کی غفلت سے حادثہ ہوا، حاجیوں کو قصوار نہ ٹھرایے- سیدحسن نصراللہ

11:46 - September 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3370639
بین الاقوامی گروپ:پے در پے غلطیاں، ثابت ہوا کہ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی میں کوئی شک و شبہ نہیں

ایکنا نیوز- العالم چینل  کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے المنار کے ساتھ گفتگو میں منی میں رونما ہونے والے دردناک حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی میں کسی کوکوئی شک و شبہ نہیں اور انتظامی امور پر دیگر ممالک کو شریک کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب  کے حکام، منی کے المناک حادثے کے ذمہ دار ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، وہابی دہشت گردوں کی تربیت اور یمن کے نہتے عوام کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس کی حج بیت اللہ الحرام کے انتظامی امور پر کوئی توجہ نہیں وہ دوسرے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے یا خود براہ راست مداخلت کررہا ہے یا دہشت گردوں کی تربیت میں مصروف ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے منی کے غمناک اور المناک حادثے کی تحقیق کے لئے ایک اسلامی اور غیر جانبدار کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

حسن نصراللہ نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو ناکام قرار دیتے ہویے کہا کہ روس کے شام میں آنے سے صورتحال تبدیل ہوگی اور امریکی پالیسیاں علاقے میں ناکامی سے دوچار ہیں۔

3369424

نظرات بینندگان
captcha