پاکستان؛ نور ویلفئیر کو دو ایمبولنس کا تحفہ

IQNA

پاکستان؛ نور ویلفئیر کو دو ایمبولنس کا تحفہ

8:14 - September 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3370983
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ کے معروف فلاحی ادارے " نور ویلفیر" کو اعلی خدمات کے حوالے سے گاڑیوں کاتحفہ پیش کیا گیا

ایکنا نیوز- نور ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے ’’ تقریب عطیہ ایمبولینس‘‘ کا انعقاد میجر نادر علی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا)تھے۔ علاوہ ازیں دیگر مہمانوں خاص میں میجر نادر علی ، (ریٹائرڈ) ڈی آئی جی فقیر حسین ، طاہر نظری ، صدر امن جرگہ یوسف خلجی ، حاجی کریم ،کونسلر کربلائی عباس علی ، کونسلر سید مہدی و فیملی شہداء تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول مقبول (ص) پیش کی گئی۔ تقریب میں مہمانوں سے مولانا ابن الحسن حیدری ، جناب طاہر نظری،جناب میجر نادر رعلی،یوسف خلجی ، عامر علی چنگیزی اور ایم پی اے آغا رضا نے خطاب کیا۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے  کارکنان نور ویلفیئر سوسائٹی میں اعزازی سندتقسیم کیے۔
ایم پی اے آغا رضا نے سے نور ویلفیئر سوسائٹی کو (2)عدد ایمبولینس کی چابی پیش کی۔ یاد رہے کہ آغا رضا نے اپنے ڈی ڈی فنڈ سے نورویلفیئر سوسائٹی کے لیے ملبغ 17لاکھ روپے کے چیک دیے تھے جنہیں نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین عامر علی چنگیزی نے مذکورہ رقم سے ایمبولینس خریدے۔

آخر میں ایم پی اے آغا رضا نے تقریب میں شریک (5)پانچ کارکنان نورویلفیئر سوسائٹی کے خانوادوں میں فی کس مبلغ 25ہزار روپے عیدی کا اعلان کیا اور پروگرام کے آغازمیں تلاوت قرآن مجیدکرنے والے قاری کے لیے مبلغ 10ہزار روپے کا اعلان کیا۔

نظرات بینندگان
captcha